27 ستمبر ، 2013
کراچی…کراچی میں پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 94 افراد کو حراست میں لے کر منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ پولیس کے مطابق کنیز فاطمہ سوسائٹی سے اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2 ملزموں کو گرفتار کیا گیا، ان کے قبضے سے ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔ کلفٹن پولیس نے بھی اسٹریٹ کرائم میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ پیرآباد کے علاقے حقانی محلے میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 80 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ، زیر حراست افراد سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ڈیفنس ویو میں آپریشن کے دوران ایک مطلوب ملزم سمیت 11مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔