پاکستان
20 مارچ ، 2012

کراچی سمیت سندھ میں گردوغبار کم، سانس لینے میں مشکل برقرار

کراچی سمیت سندھ میں گردوغبار کم، سانس لینے میں مشکل برقرار

کراچی… کراچی سمیت سندھ میں گردوغبار کم ہو رہا ہے اور آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گرد آلود ہواوں میں مزید کمی آنے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں جنوبی اور جنوب مغربی علاقوں سے ہوائیں چلنے کے باعث کراچی میں موسم گردآلود ہوگیا ہے اور یہ گرد آلود ہوائیں منگولیہ سے آرہی ہیں تاہم ہوا کے دباو میں کمی آرہی ہے جس کے باعث آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اس میں کمی آجائیگی،ہوا میں نمی کا تناسب 4 فیصد ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔ ملک کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز شروع ہونیوالی گردآلود ہواوٴں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے اور مختلف مقامات پر درخت گرگئے اور بجلی کے تار ٹوٹ گئے ،کشمیر میں مختلف حادثات کے دوران 10 افراد زخمی ہوئے۔ مالاکنڈ ڈویژن میں لوئر اور اپردیر سمیت مختلف بالائی اور میدانی علاقے شدید گردوغبار کی لپیٹ میں ہیں، کوٹلی آزادکشمیر ، ریشیاں اور باغ میں بھی رات سے گردآلود ہوائیں چل رہی ہیں جس کے باعث فضا گردآلود ہے ،،درجنوں مکانات کی چھتیں اڑ گئی ہیں،، مختلف حادثات میں 10افراد زخمی بھی ہوئے۔ملکہ کوہسار مری میں تیز آندھی اور طوفان سے کئی گھروں کی چھتیں اڑ گئی ہیں ، تیز ہواوٴں کے باعث مختلف علاقوں میں تار ٹوٹ جانے سے بجلی بھی منقطع ہے۔ سرگودھا شہر اور گردونواح میں بھی گرد آلود ہواوٴں کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہوگئے ہیں، کراچی سمیت سندھ کے بعض شہروں میں اب بھی گرد آلود ہوائیں چل رہی ہیں۔چمن، پشین زیارت اور کان مہترزئی گردوغبار کی لپیٹ میں ہیں،، جس سے کئی درخت گرگئے ہیں۔

مزید خبریں :