پاکستان
27 ستمبر ، 2013

ڈاکٹر مناف کی عدم بازیابی، ڈاکٹروں نے ہڑتال کا وقت 1گھنٹہ بڑھادیا

ڈاکٹر مناف کی عدم بازیابی، ڈاکٹروں نے ہڑتال کا وقت 1گھنٹہ بڑھادیا

کوئٹہ…کوئٹہ میں ماہرامراض قلب ڈاکٹرمناف ترین کے اغوا کیخلاف ڈاکٹروں نے ہڑتال میں مزید ایک گھنٹے کا اضافہ کردیا ہے۔ کوئٹہ میں ڈاکٹرتنظیموں کا مشترکہ اجلاس ہوا ، شرکاء نے ڈاکٹر مناف ترین کی عدم بازیابی پر تشویش کا اظہار کیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کوئٹہ کے تمام سرکاری اسپتالوں میں علامتی ہڑتال میں ایک گھنٹے کا اضافہ کردیا جائے۔ اس طرح اب سرکاری اسپتالوں میں صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ڈاکٹر او پی ڈیز کا بائیکاٹ کریں گے۔

مزید خبریں :