27 ستمبر ، 2013
ٹوبہ ٹیک سنگھ…ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایک اوباش شخص نے 7 سال کی بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ،ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاوٴں 284 گ ب میں دو کمسن بہنیں ٹیوشن پڑھنے جارہی تھیں۔ گاوٴں کا ایک شخص اظہر انھیں ورغلا کر کھیتوں میں لے گیا اور ایک بچی کے ساتھ زیادتی کر کے فرار ہو گیا۔ بچیوں نے اپنے گھر والوں کو بتایا تو انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ رجانہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ ملزم نے ابتدائی تفتیش میں جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔