پاکستان
20 مارچ ، 2012

پاکستان، امریکا یا بھارت کو آنکھیں دکھانا نہیں چاہتا، حنا ربانی کھر

پاکستان، امریکا یا بھارت کو آنکھیں دکھانا نہیں چاہتا، حنا ربانی کھر

اسلام آباد… وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ یا بھارت سمیت کسی بھی ملک کو آنکھیں نہیں دکھانا چاہے گا، ایسا کرنا پاکستان کے ملکی مفاد میں نہیں۔ اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ دوسرے ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات پاکستان کے مفاد میں ہیں، پاکستان دوسرے ممالک کے ساتھ سفارتی ، سیاسی اور معاشی تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے ، پہلے تاثر تھا کہ پاکستان خارجہ پالیسی پر ڈکٹیشن لیتا ہے ، اب فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی ، قومی سلامتی کمیٹی کی سفارشات ایک سنجیدہ کوشش ہے۔

مزید خبریں :