پاکستان
20 مارچ ، 2012

نیو کراچی میں فیکٹری میں آتشزدگی، مزدور جاں بحق

کراچی… کراچی کے علاقے نیو کراچی اندسٹریل میں واقع دھاگہ فیکٹری میں آگ لگنے سے ایک مزدور جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے ،شہر بھر کی فائر ٹیندر نے آگ بجھانے میں حصہ لیا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق کراچی کے علاقے نیو کراچی اندسٹریل ایریا میں دھاگہ فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے اطلاع فائر بریگیڈ کو دی گئی اور ابتدائی طور پر چار فائرٹینکر کو جائے حادثہ روانہ کیا گیا تاہم آگ کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے شہر بھر کی تمام گاڑیاں طلب کرلی گئیں اور آگ نے پوری فیکٹری کو لپیٹ میں لے لیا۔ فائر بریگیڈ عملہ کے ساتھ فیکٹری کے مزدروں نے بھی آگ بجھانے میں مدد کی۔ آگ کے باعث فیکٹری کی چھت گرگئی اور 6 مزدور زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر عباسی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پہنچ کر ایک مزدور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا، تاہم آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔=

مزید خبریں :