27 ستمبر ، 2013
نیویارک…وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ،افغان قیادت کی طرف سے جاری امن عمل کی بھرپور حمایت کرتا ہے، اور خطے میں امن کے قیام کے لیے اپنا موثر کردار ادا کرتا رہے گا ۔نیویارک میں وزیراعظم نوازشریف نے نیٹو کے سیکریٹری جنرل اینڈرز راسموسن سے ملاقات میں خطے بالخصوص افغانستان میں امن اور استحکام کے پاکستان کے عزم کو دہرایا اور کہا کہ پاکستان افغان قیادت میں امن عمل کی بھرپور حمایت کرتا ہے#وزیراعظم نے نیٹو کے سیکریٹری جنرل کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی،جسے انہوں نے قبول کرتے ہوئے جلد دورہ پاکستان کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔ نیٹو کے سیکریٹری جنرل نے افغانستان سے کارگو کی سہولت فراہم کرنے میں پاکستان کے تعاون کو سراہا اور کہا کہ افغانستان میں امن و استحکام کے مشترکہ مقصد کے لئے پاک نیٹو تعاون جاری رہے گا، انھوں نے پاکستان کی مسلح افواج کے افسروں کو تربیتی کورس سمیت اشتراک کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔