27 ستمبر ، 2013
ایبٹ آباد…الیکشن ٹریبونل نے صوبائی وزیرخیبرپختونخوا یوسف ایوب خان کو نااہل قرار دے دیا۔ یوسف ایوب پی کے 50 سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے، انہیں جعلی ڈگری کی بنا پرنااہل قراردیا گیا۔یوسف ایوب خان صوبائی وزیر تعمیرات ومواصلات تھے۔ الیکشن ٹریبونل نے اس حلقے میں دوبارہ الیکشن کرانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ یوسف ایوب خان کے خلاف مسلم لیگ ن کے مخالف امیدوارقاضی محمد اسد نے جعلی ڈگری کی درخواست دائر کی تھی جس میں درخواست گزار نے موٴقف اختیارتھاکہ یوسف خان نے 2005ء میں نظامت کے عہدے کیلئے بی اے کی جعلی ڈگری جمع کرائی تھی۔ الیکشن ٹریبونل نے آج سماعت کے دوران ہری پورسے منتخب ہونے والے ایم پی اے یوسف ایوب خان کو نااہل قراردے دیا۔