27 ستمبر ، 2013
پشاور…پشاور کے علاقہ حیات آباد میں نیٹو کنٹینر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق حیات آباد میں پی ڈِ ی اے بلڈنگ کے سامنے نیٹو کنٹینر پر نامعلوم شرپسندوں نے فائرنگ کی۔ جس کے نتیجے میں کنٹینر کا ڈرائیور واجدزخمی ہوگیا۔ جسے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے۔ جبکہ موٹر سائیکل سوار حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ پولیس کی بھاری نفری علاقہ میں پہنچ گئی ہے، واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔