27 ستمبر ، 2013
بدین…بدین میں امام واہ نہر میں 20فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا جس سے کئی ایکڑ پر کھڑی ٹماٹر اور کپاس کی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے تحصیل گولاڑچی میں امام واہ نہر کی آرڈی 102اور 103کے درمیان 20فٹ چوڑا شگاف پڑگیا جس سے ٹماٹر اور کپاس کی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔مقامی افراد نے الزام لگایاہے کہ شگاف کے بارے میں محکمہ آبپاشی کے عملے کو بھی بتادیاگیا تاہم ابھی تک شگاف پْر کرنے کوئی نہیں آیا جس کی وجہ سے اپنی مدد آپ کے تحت شگاف پر کر رہے ہیں۔