پاکستان
27 ستمبر ، 2013

پشاور: چارسدہ روڈ پر سرکاری ملازمین کی بس میں دھماکا، متعدد زخمی

پشاور: چارسدہ روڈ پر سرکاری ملازمین کی بس میں دھماکا، متعدد زخمی

پشاور … پشاور میں چار سدہ روڈ پر سیکریٹریٹ ملازمین کی بس میں دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق سول سیکریٹریٹ کے ملازمین چارسدہ روڈ پر گل بیلا کے مقام سے گزر رہے تھے کہ بس میں دھماکا ہوا گیا جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ نمائندہ جیو نیوز کا کہنا ہے کہ اسکول، کالجز کی چھٹی کا وقت ہے جس کے باعث علاقے میں کافی رش تھا، کچھ عرصہ قبل بھی سول سیکریٹریٹ کی بس میں دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں کئی افراد جاں بحق و زخمی ہوگئے تھے۔

مزید خبریں :