پاکستان
20 مارچ ، 2012

راولپنڈی ، کالعدم تنظیم حزب التحریر کے 19 ارکان کی ضمانت منظور

راولپنڈی … راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کالعدم تنظیم حزب التحریر کے 19 ارکان کی ضمانت منظور کر لی۔ کالعدم حزب التحریر کے 19 ارکان کو اسلام آباد کے سیکٹر آئی نائن میں چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا تھا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزمان کی ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں پر ضمانت منظور کر لی۔ انسداد دہشت گردی کی ہی عدالت میں تھانے سے فرار کیس میں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل کو علالت کے باعث پیش نہیں کیا جا سکا، عدالت نے اس کیس کی سماعت 27 مارچ تک ملتوی کردی۔