پاکستان
27 ستمبر ، 2013

حکومت بلوچستان نے زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے وزیراعلیٰ فنڈ قائم کردیا

حکومت بلوچستان نے زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے وزیراعلیٰ فنڈ قائم کردیا

کوئٹہ … حکومت بلوچستان نے صوبے میں زلزلے سے متاثرہ افراد کی امداد و بحالی کیلئے وزیر اعلی فنڈ قائم کردیا ہے۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق چیف منسٹر فنڈ میں امداد دینے والے بین الاقوامی ادارے، وفاقی و صوبائی حکومتیں اس فنڈ میں امدادی رقوم جمع کرواسکتی ہیں، عوام الناس نیشنل بینک سول سیکریٹریٹ برانچ کوئٹہ کے اکاوٴنٹ نمبر 3261-3 میں ملک بھر سے نیشنل بینک کی کسی بھی برانچ سے امدادی رقوم جمع کراسکتے ہیں۔

مزید خبریں :