پاکستان
27 ستمبر ، 2013

انتہا پسندوں کی جانب سے’ امن کی آشا‘ پر ایک اور وار ناکام

انتہا پسندوں کی جانب سے’ امن کی آشا‘ پر ایک اور وار ناکام

اسلام آباد…انتہا پسندوں کی جانب سے امن کی آشا پر ایک اور وار کرنے کی کوششیں ناکام ہوگئیں،بھارتی وزیر اعظم نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات منسوخ کرنے کے دباوٴ کو مسترد کردیا۔من موہن سنگھ کہتے ہیں کہ ایسے واقعات مذاکراتی عمل کو روک نہیں سکتے۔پاک بھارت دشمنوں کی جانب سے امن کی آشا پر ایک اور وارمقبوضہ جموں میں بھارتی پولیس اور فوج پر ہونے والے دو حملوں میں ایک آرمی لیفٹیننٹ کرنل اور تین سپاہیوں سمیت دس افراد مارے گئے،دہشت گردی کی اس کارروائی کے بعد بھارتی میڈیا اور اپوزیشن نے اپنے وزیر اعظم من موہن سنگھ پر دباوٴ ڈالنا شروع کردیا کہ 29 ستمبر کو وزیر اعظم نواز شریف سے ہونے والی ملاقات منسوخ کردی جائے،لیکن حکمراں کانگریس رہنماوٴں کے ساتھ ساتھ من موہن سنگھ بھی سمجھ گئے کہ کچھ عناصر ہیں جو دونوں ملکوں کے بنتے تعلقات کو بگاڑنے پر تلے ہیں،بھارتی وزیر اعظم نے مذاکرات سبوتاژ کرنے کی سازشوں کو مسترد کردیا،من موہن سنگھ کہتے ہیں کہ ان حملوں جیسے واقعات بات چیت کے عمل کو پٹڑی سے نہیں اتار سکتے،وزیر اعظم نواز شریف تو ایک روز پہلے ہی کہہ چکے ہیں، اپنے ہم منصب من موہن سنگھ سے ملاقات کرکے خوشی ہوگی ،امید ہے ڈور وہیں سے جڑے گی جہاں سے 1999 میں اسے توڑا گیا تھا۔پاک بھارت وزرائے اعظم امن کی آشا کو روشن مستقبل کے امیدوں کے سہارے لے کر چل پڑے ہیں،امید کی جاسکتی ہے ، ملاقات سے اندھیری سرنگ میں روشنی کی جو کرن نکلے گی وہ روایتی ہتھکنڈوں اور جنگی جنون کی تاریکی کو ختم کردے گی۔

مزید خبریں :