پاکستان
27 ستمبر ، 2013

ڈرگ روڈ کینٹ بازار کے نجی بینک میں ڈکیتی

ڈرگ روڈ کینٹ بازار کے نجی بینک میں ڈکیتی

کراچی…کراچی کے علاقے ڈرگ روڈ کینٹ بازار میں نجی بینک سے ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ، واردات کے بعد اے ایس آئی کو معطل کردیا گیا ۔پولیس کے مطابق ڈرگ روڈ کینٹ بازار میں واقع نجی بینک سے پانچ مسلح ملزمان نجی بینک کے ملازمین کو یرغمال بناکر سات لاکھ روپے سے زائد کی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔ ملزمان نے بینک کے گارڈ کو رائفل کا بٹ مارکر زخمی کردیا اور اس کا اسلحہ بھی چھین کر لے گئے۔واردات کے بعد ایس آئی علی شیر کو معطل کردیا گیا ہے، پولیس نے تفتیش کے لیے بینک گارڈ کو بھی حراست میں لے لیا ہے ۔ایک ماہ کے دوران شہر میں ہونے والی بینک ڈکیتی کی یہ چوتھی واردات ہے۔

مزید خبریں :