27 ستمبر ، 2013
اسلام آباد … وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے نے زلزلہ زدگان کی امداد کیلئے بلوچستان ارتھ کوئیک ریلیف فنڈ قائم کر دیاہے۔ وزیراعظم کا کہناہے کہ متاثرین کی بحالی کا کام جلد ازجلد مکمل کیا جائیگا۔ ترجمان وزیراعظم ہاوٴس کے مطابق بلوچستان میں آنے والی زلزلے کے نتیجے میں متاثر ہونے والے خاندانوں کی مدد کیلئے وزیراعظم نواز شریف نے بلوچستان ارتھ کوئیک ریلیف فنڈ قائم کردیاہے ،یہ فنڈ زلزلہ متاثرین کی امداد اور بحالی کیلئے استعمال کیا جائے گا۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت متاثرین زلزلہ کی بھرپور مدد کیلئے صوبائی حکومت کی معاونت کر رہی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ متاثرین کی جلد بحالی کا عمل جلد سے جلد مکمل کیا جائے گا۔