پاکستان
27 ستمبر ، 2013

عید الاضحیٰ: پی آئی اے کا خلیجی ممالک سے خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ

عید الاضحیٰ: پی آئی اے کا خلیجی ممالک سے خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ

کراچی … پی آئی اے عیدالاضحی پر سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک سے خصوصی پروازیں چلائے گی۔ پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق پی آئی اے خلیجی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی سہولت کیلئے عیدالاضحی کے موقع پر سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک سے عید خصوصی پروازیں چلائے گی۔ یہ پروازیں دمام، جدہ، ریاض، دبئی، ابوظہبی، کویت اور مسقط سے پاکستان کے مختلف شہروں کیلئے چلائی جائیں گی۔

مزید خبریں :