پاکستان
27 ستمبر ، 2013

اسلام کے تاریخی ورثے سے آگاہی، بحریہ ٹاؤن میں اکیڈمی بنے گی

 اسلام کے تاریخی ورثے سے آگاہی، بحریہ ٹاؤن میں اکیڈمی بنے گی

اسلام آباد…اسلام کے تاریخی ورثے سے سبھی مختلف طریقوں کے ذریعے باخبررہناچاہتے ہیں، بعض تو بیرون ممالک کاسفرتک کرتے ہیں لیکن اب دورجانے کی ضرورت نہیں، بحریہ ٹاون راولپنڈی میں ایک ایسی اکیڈمی بننے جارہی ہے جس میں ذوق تسکین کیلئے قیمتی اسلامی نوادرات سمیت بہت کچھ ملے گا۔قرآن پاک کے نادر و نایاب نسخوں، قیمتی اسلامی نوادرات تک رسائی آسان بنانے کی ٹھان لی ہے بحریہ ٹاون نے۔ ابتدائی طورپرقرآن پاک کے دوہزار نسخے قرآن اکیڈمی کی زینت بنیں گے۔ دعوٰی کیاگیاہے کہ ہاتھ سے لکھاجانے والاقرآن پاک کا دنیا میں سب سے چھوٹانسخہ بھی یہاں رکھا جائے گا۔شہری کھجورکی چھال پرلکھے گئے قرآن کریم کوبھی دیکھ پائیں گے۔ سابق چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کا کہنا ہے کہ یہ بہت بڑا کارنامہ ہو گا میں بہت excited ہوں۔دن رات اس پر محنت کر رہا ہوں۔اگلے چھ سے سات ماہ میں قرآن اکیڈمی بن جائے گی اور یہاں روزانہ ہزاروں لاکھوں افراد آیا کریں گے۔خانہ کعبہ کا کئی سو سال پرانا غلاف بھی اکیڈمی کی زینت بنے گا۔ ان پتھروں پراللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے نام قدرتی طور پر کندہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم دعوت دیں گے کہ جس کے پاس بھی ایسی کوئی چیزیں ہوں ، اس کے نام کیساتھ ڈسپلے کریں۔

مزید خبریں :