پاکستان
27 ستمبر ، 2013

پھالیہ : 5سالہ بچی سے درندہ صفت نوجوان کی مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار

پھالیہ : 5سالہ بچی سے درندہ صفت نوجوان کی مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار

پھالیہ … پھالیہ کے علاقے میں 5سالہ بچی کے ساتھ درندہ صفت نوجوان نے مبینہ زیادتی کرڈالی ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ پولیس کے مطابق پھالیہ کے موضع جاگو خورد میں 32 سالہ شخص کاشف عرف کالو گلی میں کھیلتی کمسن بچی کو ورغلا کر ڈیرے پر لے گیا اور اسے اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔ لواحقین کی درخواست پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا، جسے بچی نے شناخت کر لیا ۔ پولیس کے مطابق ملزم سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

مزید خبریں :