27 ستمبر ، 2013
کراچی …کراچی کے علاقے گلشن بونیر میں طالبان کے دو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں طالبان رہ نما حاتم محسود مارا گیا۔ اس تصادم کے بعد پولیس اور رینجرز نے علاقے میں آپریشن جاری ہے۔گلشن بونیرمیں2طالبان گروپوں میں تصادم کے بعدپولیس رینجرزکاآپریشن جاری ہے،ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق کالعدم تحریک طالبان کامقامی رہنماحاتم خان محسودآپس کے مقابلے میں ماراگیا،مشتبہ افرادکوزیرحراست لیا گیا ہے،علاقہ کوکلیئرکرانے تک آپریشن جاری رہے گا، آپریشن میں ایس ایم جی گنوں سمیت اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے جبکہ علاقے سے ملنے والے پریشر ککربم کوبم ڈسپوزل اسکواڈنے ناکارہ بنادیا۔ذرائع کا کہناہے کہ مارے گئے حاتم محسود کا تعلق کالعدم تحریک طالبان بیت اللہ محسود گروپ سے تھا۔