پاکستان
20 مارچ ، 2012

گردآلود ہوائیں کشمیر سے جاٹکرائیں، چترال میں پل بہہ گیا

گردآلود ہوائیں کشمیر سے جاٹکرائیں، چترال میں پل بہہ گیا

اسلام آباد … غذر اور چترال میں مکانوں پر برفانی تودے گرنے سے 9 افراد ہلاک اور مستوج کے قریب پل بارش میں بہہ گیا، گردآلود طوفان نے کشمیر کا رخ کرلیا جہاں مختلف حادثات میں 10 افراد زخمی اور 80 سے زائد مکانوں کو نقصان پہنچا،چترال شہراورگردونواح میں تیز بارش جاری ہے ، مستوج کے قریب پہاڑی تودہ گرنے سے پاوٴپل پانی میں بہہ گیا ، گرم چشمہ میں مکان پر برفانی تودہ گرنے سے5 افراد ہلاک ہوگئے ، 40مکانوں کو جزوی نقصان پہنچا۔ بارش اور برفباری سے گلگت بلتستان کے بیشترعلاقوں کا آپس میں زمینی رابطہ منقطع ہے ، غذر میں مکان پر برفانی تودہ گرنے سے بچی سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے، سب ڈویژن شگر سمیت مختلف علاقوں میں برفانی تودے گرنے سے کئی مکانات کو نقصان پہنچا۔ گردوغبارکے طوفان سے کشمیر کے مختلف علاقوں میں حد نگاہ 200 سومیٹر رہ گئی ہے،ضلع حویلی میں 80 مکانوں کی چھتیں اڑگئیں اور مختلف حادثات میں 10افراد زخمی ہوئے۔ شمالی بلوچستان،مالاکنڈ ڈویژن ،مری ، سرگودھا اور کراچی سمیت سندھ کے بعض شہروں میں بھی گرد آلود ہوائیں چل رہی ہیں۔

مزید خبریں :