20 مارچ ، 2012
اسلام آباد… عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کراچی میں جیو نیوز کی سیٹلائٹ وین پر حملے کی مذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ یہ ایک غلط فہمی تھی ، انھوں نے کہا کہ جیو وین پر حملے میں اگر اے این پی کے ورکرز ملوث ہیں ، تو وہ پوری پارٹی کی جانب سے معذرت کرتے ہیں۔ انھوں نے یقین دہانی کرائی کہ واقعہ میں ملوث کارکنوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔