پاکستان
20 مارچ ، 2012

عظمی ایوب کیس میں ملزمان کا ڈی این اے ٹیسٹ منفی آگیا

عظمی ایوب کیس میں ملزمان کا ڈی این اے ٹیسٹ منفی آگیا

پشاور… اجتماعی زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون عظمیٰ ایوب کیس کی سماعت کے دوران ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ پشاور ہائی کورٹ میں پیش کی گئی۔ گرفتار ملزموں کے ٹیسٹ منفی آنے کی وجہ سے کیس مزید الجھ گیا۔پشاور ہائی کورٹ میں اجتماعی زیادتی کا شکار ہونے والی کرک کی خاتون عظمیٰ ایوب کے مقدمہ کی سماعت شروع ہوئی تو گرفتار ملزموں اور عظمیٰ کی بچی کے ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔ عدالت عالیہ کا کہنا تھا کہ اگرچہ گرفتار ملزموں کے ساتھ ٹیسٹ میچ نہیں کر رہے تاہم یہ ثابت ہوگیا ہے کہ بچی عظمیٰ ایوب ہی کی ہے۔ عدالت کی حکم دیا کہ پولیس عظمیٰ ایوب کا دوبارہ بیان لے۔ عدالت نے مقدمے کی سماعت 18 اپریل تک کے لئے ملتوی کردی۔

مزید خبریں :