29 ستمبر ، 2013
نئی دلی…این سری نواسن ایک بارپھربھارتی کرکٹ بورڈ کے صدرمنتخب ہوگئے،لیکن چارج سنبھالنے کیلیے انہیں عدالتی فیصلے کاانتظارکرناہوگا۔چنئی میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے سالانہ اجلاس میں این سری نواسن بلامقابلہ صدرمنتخب ہوگئے،تامل ناڈوسے تعلق رکھنے والے سری نواسن مسلسل دوسری باراس عہدے پرمنتخب ہوئے ہیں۔سری نواسن کوچارج سنبھالنے کیلیے بہارکرکٹ ایسوسی ایشن کی پٹیشن پرسپریم کورٹ کے فیصلے کاانتطارکرناہوگا۔بی سی سی آئی کے اجلاس میں سنجے پٹیل کوسیکریٹری،انوراگ ٹھاکرکوجوائنٹ سیکریٹری اورراجنب بسوال کوآئی پی ایل چیئرمین منتخب کرلیاگیا۔