پاکستان
30 ستمبر ، 2013

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات،9افراد جاں بحق

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات،9افراد جاں بحق

کراچی…کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں 9 افراد لقمہ اجل بن گئے، لیاری میں باپ اوردو بیٹوں کو قتل کردیا گیا، گلستان جوہرمیں گاڑی سے 3 افراد کی بوری بند لاشیں ملیں،جبکہ یونیورسٹی روڈ، اورنگی ٹاوٴن اورماری پورروڈ پرفائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل کردیا گیا۔لیاری کے علاقے میں جھٹ پٹ مارکیٹ کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے،جن میں باپ اور 2 بیٹے شامل ہیں،جن کی شناخت 48 سالہ شکور، 20 سالہ عابد اور 24 سالہ زاہد کے نام سے ہوئی،یونیورسٹی روڈ پر جامعہ کراچی گیٹ کے قریب فائرنگ سے سلیم نامی موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا۔ ماڑی پورروڈ پر پرانا ٹرک اڈے کے قریب فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا گیا،شارع فیصل تھانے کی پولیس نے بتایا کہ گلستان جوہر بلاک 17 میں کھڑی ایک مشکوک گاڑی دیکھ کر لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی ،تلاشی لینے پرگاڑی کی پچھلی سیٹ سے بوری میں بند تین افراد کی لاشیں ملیں،جنھیں اغوا ء کرنے کے بعد بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور پھر گولیاں مارکر قتل کیا گیا،مقتولین کے جسم پرسگریٹ سے جلائے جانے اور گلے پر پھندے کے نشانات بھی ہیں،تینوں مغویوں کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کی گئیں،جن کی فی الحال شناخت نہیں ہوسکی ہے،رات گئے اورنگی ٹاوٴن نمبر 4 میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔

مزید خبریں :