پاکستان
01 اکتوبر ، 2013

ایبٹ آباد میں کالعدم تنظیم کے 2 افراد گرفتار

ایبٹ آباد میں کالعدم تنظیم کے 2 افراد گرفتار

ایبٹ آباد…ایبٹ آباد میں پولیس نے کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے 2افراد کو گرفتار کرلیا۔ایبٹ کے تھانا نواں شہر اور ایلیٹ فورس کے اہل کاروں نے دھمتوڑ میں چھاپا مارا۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے و الے 2افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ملزموں کی گرفتاری کے دوران مزاحمت پر پستول کا بٹ لگنے سے ایس ایچ او محمد فدا زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان گزشتہ روز مانگل میں 2راکٹ لانچر چھوڑ کر فرار ہوئے تھے۔

مزید خبریں :