01 اکتوبر ، 2013
لاہور…لاہور کے شہریوں نے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔لوگوں کا کہناہے کہ ہر ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانا عوام کے ساتھ ظلم ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کااعلان ہوتے ہی لاہورکے مختلف علاقوں میں پیڑول پمپ بند ہوگئے اور لوگوں کو پیٹرول کے حصول میں شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑا ۔بندپیٹرول پمپ رات 12بجے کے بعد کھلے جب نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگیا۔ لوگوں کا کہناتھا کہ انھیں کس بات کی سزادی جارہی ہے۔ انکی تو موجودہ حکومت سے بہت توقعات تھیں۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے تو غریب عوام مہنگائی تلے دب کر رہ جائیگی ۔ لوگوں کا کہناتھاکہ حکومت کوپیٹرولیم مصنوعات کی جتنی قیمتیں بڑھانی ہیں ایک ہی بار بڑھا دے۔