01 اکتوبر ، 2013
کراچی…کراچی میں لیاقت آباد انڈر پاس پر مسافر بس الٹ جانے سے 10 افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر بس کو تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں زخمی ہونے والے مسافروں میں خواتین بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جہاں 3 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔حادثے کے بعد لیاقت آباد انڈر پاس کے اطراف میں شدید ٹریفک جام ہو ہے اور سڑک کے دونوں جانب کی ٹریفک کی روانی تاحال معطل ہے۔