دنیا
03 اکتوبر ، 2013

اٹلی کے جزیرے سسلی کے قریب کشتی الٹنے سے 50 افراد ہلاک

اٹلی کے جزیرے سسلی کے قریب کشتی الٹنے سے 50 افراد ہلاک

روم…اٹلی کے جزیرے سسلی کے قریب کشتی الٹنے سے 50 افراد ہلاک ہوگئے۔ اٹلی کوسٹ گارڈ حکام کے مطابق پناہ گزین کی کشتی آگ لگنے کے بعد سمندر میں الٹ گئی، حادثے میں 50 افراد جان سے گئے، جن میں دو بچے اور کئی خواتین بھی شامل ہیں، 120 افراد کو ریسکیو کرلیاگیا ہے، کشتی میں 5 سو افرادسوار تھے۔

مزید خبریں :