پاکستان
07 اکتوبر ، 2013

کوئٹہ کے سنڈیمن ہیڈکوارٹراسپتال کے گائنی وارڈ سے نوزائید ہ بچہ گم

کوئٹہ کے سنڈیمن ہیڈکوارٹراسپتال کے گائنی وارڈ سے نوزائید ہ بچہ گم

کوئٹہ…کوئٹہ میں صوبائی سنڈیمن ہیڈکوارٹر اسپتال کے گائنی وارڈ کے لیبر روم کے باہر سے نوزائیدہ بچہ گم ہوگیا،والدین کا بچے کی گمشدگی پر برا حال ہوگیا۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق آج صبح تقریبا گیارہ بجے زچگی کے بعد بچہ خاتون کے اہل خانہ کے حوالے کردیاگیاتھا،تقریبا چار بجے ہمیں بتایا گیا کہ بچہ اُن کے پاس نہیں ہے،دوسری جانب بچے کے والد کا بھی یہی کہنا تھا کہ زچگی کے بعد بچہ دادی کے حوالے کردیاگیاتھا، تاہم بعد میں وہ لیبر روم کے باہر سے غائب ہوگیا،ان کا کہنا تھا کہ بچے کی دادی بچہ لیبر روم کے باہر چھوڑ کر اپنی بہو کو دیکھنے کیلئے لیبر روم میں گئی تھیں اِس دوران بچہ غائب ہوگیا،پولیس نے نوزائیدہ بچے کی گمشدگی کے معاملے کی تحقیقات اور بچے کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزید خبریں :