کھیل
14 اکتوبر ، 2013

پہلاٹیسٹ:چائے کے وقفے پر جنوبی افریقا4 وکٹوں پر152 رنز

پہلاٹیسٹ:چائے کے وقفے پر جنوبی افریقا4 وکٹوں پر152 رنز

ابوظہبی…پہلے کرکٹ ٹیسٹ پہلے روز چائے کے وقفے پر جنوبی افریقا نے اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنالیے۔ ہاشم آملہ 71 اور جے پی ڈومینی 36 رنز پر ناٹ آؤ ٹ ہیں۔ابوظہبی میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کے کپتان گریم اسمتھ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان کو جلد ہی کامیابی ملی، این پیٹرسین محمد عرفان کی گیند پر شان مسعود کو کیچ دے بیٹھے۔دوسری وکٹ کیلئے بھی پاکستان کو زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑا اور مجموعی اسکور میں صرف 13 رنز کے اضافے کے بعد کپتان گریم اسمتھ 15 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، ان کی وکٹ بھی محمد عرفان کے حصے میں آئی۔کیلس صرف 5 رنز بناکر جنید خان کا شکار بنے۔کھانے کے وقفے پرجنوبی افریقا نے 3 وکٹوں گنواکر 66 رنز بنائے تھے۔ چوتھی وکٹ کی شراکت میں ہاشم آملہ اور ڈی ویلیئرز نے 61 رنز بنائے، جب مجموعی اسکور 104 ہوا تو ڈی ویلیئرز 19 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔چائے کے وقفے پر جنوبی افریقانے 4 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنالیے تھے۔ محمد عرفان نے دو اور جنید خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید خبریں :