22 مارچ ، 2012
لاہور …لاہور ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی کے سینیٹر ڈاکٹر بابر اعوان کی نااہلی کے لئے دائر درخواست خارج کردی۔یہ درخواست آفاق احمد ایڈووکیٹ نے دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ڈاکٹر بابر اعوان راولپنڈی کے رہائشی نہیں ،لیکن انہوں نے راولپنڈی کی سیٹ پر سینٹ الیکشن میں حصہ لیا اس لئے انہیں نااہل قرار دیا جائے۔عدالت کے روبرو ڈاکٹر بابر اعوان کا قومی شناختی کارڈ پیش کیا گیا ان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر بابر اعوان حلقہ انتخاب کے ہی رہائشی ہیں۔ عدالت نے سماعت کے بعد درخواست خارج کردی۔