28 مارچ ، 2025
لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں 9 سالہ بچے کےقتل کا ڈراپ سین ہوگیا اور بچے کا قاتل اس کا اپنا چچا نکلا۔
ڈی آئی جی ذیشان رضا کا کہنا ہے کہ بچے کو اس کے چچا نے بدفعلی کے بعد قتل کیا جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی ذیشان رضا کا بتانا ہے کہ ملزم نے 9 سال کے بھتیجے کو زیادتی کے بعد رسی کا پھندا ڈال کرقتل کیا، گرفتار ملزم سے تفتیش کی جارہی ہے۔