کھیل
25 اکتوبر ، 2013

دبئی ٹیسٹ کے تیسرے روز جنوبی افریقا کی بیٹنگ

دبئی ٹیسٹ کے تیسرے روز جنوبی افریقا کی بیٹنگ

دبئی…دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کے تیسرے روز جنوبی افریقا کی بیٹنگ جاری ہے، کپتان گریم اسمتھ227 اور اے بی ڈیولیئرزنے 157رنز کے ساتھ گذشتہ روز کے مجموعی اسکور 460 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر نامکمل اننگز کا آغاز کیا۔دونوں کھلاڑی اب تک پانچویں وکٹ کی شراکت میں 326 رنز بنا چکے ہیں، اس طرح جنوبی افریقا کی ٹیم پہلی اننگز میں361 رنز کی برتری حاصل کرچکی ہے۔پاکستان کا ٹیسٹ میچ میں واپس آنا اور سیریز میں کامیابی حاصل کرنا ناممکن دکھائی دے رہا ہے۔جس وکٹ پر جنوبی افریقی بولروں نے پاکستان کی مضبوط بیٹنگ کو99 رنز پر آؤٹ کرکے تنکوں کی طرح بکھیر دیا تھا۔ اسی وکٹ پر دوسرے دن پاکستانی بولر بھرپور کوششوں کے باوجودایک ٹیل اینڈر آؤٹ کرسکے۔ اسمتھ اور ڈی ویلیئرز نے پانچویں وکٹ کی ریکارڈ پارٹنر شپ میں326 رنز بنائے ہیں۔ جنوبی افریقا کی جانب سے یہ پانچویں وکٹ کے لئے کسی بھی ملک کے خلاف آل ٹائم ریکارڈ شراکت ہے۔2005 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اینٹیگا میں کیلس اور ایش ویل پرنس نے267 رنز بنائے تھے۔

مزید خبریں :