28 اکتوبر ، 2013
کراچی…ایم کیوایم نے سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 عدالت میں چیلنج کردیا،ایم کیو ایم کی جانب سے سندھ لوکل گورنمنٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا۔ سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 عدالت میں چیلنج کرنے کے موقع پر متحدہ کے راہنما فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ سندھ کے بلدیاتی ایکٹ کو کالعدم قراردیا جائے، سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ غیرآئینی اور لوکل گورنمنٹ ایکٹ سے متصادم ہے،عدالت بلدیاتی ایکٹ کو کالعدم قراردے یا کچھ شقوں کی تبدیلی کا حکم دے۔