کھیل
23 مارچ ، 2012

فاتح قومی ٹیم وطن پہنچ گئی،ایشیاکپ جیتنے کی خوشی ہے،شاہدآفریدی

فاتح قومی ٹیم وطن پہنچ گئی،ایشیاکپ جیتنے کی خوشی ہے،شاہدآفریدی

کراچی … پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عالمی شہرت یافتہ آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ سرفرازاحمدباصلاحیت وکٹ کیپر بیٹسمین ہے،اسے مزیدمواقع ملنے چاہییں تاکہ وہ بہتر سے بہتر پرفارم کرے،میری خوش قسمتی ہے کہ جب اچھی بولنگ کرتاہوں توٹیم جیت جاتی ہے،وطن واپسی پر میڈیا سے بات چیت کرتے انھوں نے کہا کہ قومی ٹیم نے ایونٹ اچھا پرفارم کیا جسکی بدولت کامیابی ملی، واضح رہے کہ ایشیا کپ جیتنے والی قومی کرکٹ ٹیم کے 6 کھلاڑی جمعہ کی شب وطن واپس پہنچ گئے۔ بنگلہ دیش کے خلاف فائنل میچ کے ہیرو شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ ہمیں ڈومیسٹک کرکٹ پرتوجہ دینی چاہیے،پاکستان کرکٹ کیلیے بہترہے کہ10سال کاپروگرام بنایاجائے،بنگلادیش نے میچورکرکٹ کھیلی اورہمیں ٹف ٹائم دیا،بھرپورپریکٹس کی جسکی وجہ سے فائنل میں اچھی کارکردگی دکھائی، ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ ناصرجمشیداورسرفرازنے بنگلادیش پریمیئرلیگ میں اچھاکھیلے،شاہد آفریدی نے کہا کہ فائنل میں بنگلادیش کیخلاف ایسالگاجیسیآسٹریلیاسے کھیل رہے ہوں۔

مزید خبریں :