دنیا
24 مارچ ، 2012

امریکا : شادی کا بندھن مہنگا ، اوسطاً 27021 ڈالر کے اخراجات

نیویارک… امریکا میں شادی کا بندھن اوسطاً 27021 ڈالر مہنگا پڑ رہا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق نیویارک شادی کے حوالے سے کافی مہنگا شہر ہے جہاں شادی کرنا 65824 ڈالر مہنگا پڑتا ہے لیکن زیادہ تر جوڑے ہنی مون کے اخراجات سمیت شادی کے بندھن پر اوسطاً 27,000 ڈالرخرچ کرتے ہیں دوسرے پر شکاگو ہے جہاں شادی کے بندھن میں بندھنے کیلئے 53069 ڈالر درکار ہوتے ہیں۔ 2008ء سے شادی کے اخراجات میں اضافہ ہوا ہے 2011ء میں 11فیصد شادی شدہ جوڑوں نے شادی کے بندھن پر 40000 ڈالر سے زائد اخراجات کئے ۔

مزید خبریں :