24 مارچ ، 2012
سیئول… شمالی کوریا کے نئے پارلیمانی سال کا آغاز آئندہ ماہ ہوگا جس کے دوران توقع ہے کہ نوجوان رہنما کم جانگ ان کی باضابطہ طور پر ملک کے سب سے بڑے عہدہ پر تعیناتی کی توثیق کی جائے گی۔ شمالی کوریا کی سرکاری خبررساں ایجنسی نے اس امرکا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پارلیمانی سیشن 13 اپریل کو ہوگا۔ شمالی کوریا نے ملک کے بانی کم ال سنگ کی 100 سالہ سالگرہ کے موقع پر آئندہ ماہ راکٹ چھوڑنے کے تجربہ کا بھی فیصلہ کیا ہے جس پر اقوام متحدہ، امریکا ،چین ، شمالی کوریا اور دیگر یورپی ممالک نے تشویش کا اظہارکیا ہے۔ شمالی کوریا کے امور پر ماہرین کو توقع ہے کہ 20سالہ جونیئر کم کو اسمبلی میں اس اعلیٰ عہدے پر تعینات کیا جائے گا جس پر ان کے آنجہانی والد کم جونگ ال متمکن تھے۔