دنیا
24 مارچ ، 2012

مالی: فوجی بغاوت کے بعد دارالحکومت میں فوجیوں کی لوٹ مار

بماکو… جنوبی افریقا کے ملک مالی میں فوجی بغاوت کے بعد دارالحکومت بماکو میں فوجیوں کی طرف سے لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے اور افریقن یونین نے کہا ہے کہ مالی کے معزول صدر امادوطومانی طورے محفوظ ہیں۔برطانوی خبررساں ادار کی رپورٹ کے مطابق فوجی اہلکاروں نے متعدد پٹرول پمپس کو لوٹ لیا اور درجنوں شہریوں سے گاڑیاں چھین لیں۔ افریقن یونین نے مالی میں ہونے والی فوجی بغاوت کی وجہ سے اس کی رکنیت ختم کردی ہے۔ دریں اثناء عدیس ابابا میں افریقن یونین کے سربراہ جین پنگ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ مالی کے صدر اپنے حامیوں کے ساتھ اورمحفوظ ہیں۔ ایک ٹی وی بیان میں صدر کے حامیوں نے اس بات کی تردید کی ہے کہ دو باغیوں کو صدر پرحملے کے دوران ہلاک کر دیا گیا ہے

مزید خبریں :