پاکستان
09 نومبر ، 2013

مذہب و ملک کو نقصان پہنچانے والے گمراہ ہیں، آصف زرداری

مذہب و ملک کو نقصان پہنچانے والے گمراہ ہیں، آصف زرداری

کراچی…آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مذہب اور ملک کو نقصان پہنچانے والے گمراہ ہیں ، ان کا ساتھ نہیں دیں گے،کسی کو بھی ملک اور مذہب کا امیج خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔سابق صدر آصف علی زرداری نے یوم اقبال کے موقع پر کہا کہ علامہ محمد اقبال کو شاعر اور فلسفی کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کی الگ ریاست کے لئے کی گئی کوششوں کے حوالے سے بھی یاد رکھا جائے گا۔ علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کے لئے الگ ریاست کا خواب دیکھا اور دین اسلام کے حقیقی پیغام کو سمجھنے میں ان کا اہم کردار ہے۔

مزید خبریں :