09 نومبر ، 2013
اسلام آباد…پی ٹی اے نے غیرقانونی ٹیلی کام ٹریفک کے کے خلاف مہم کے دوران دو لاکھ سے زیادہ آئی پی ایڈریسز بلاک کردیئے۔پی ٹی اے کے اعلامیہ کے مطابق اتھارٹی نے گرے ٹریفک کے خلاف مہم کے دوران دو لاکھ سے زیادہ آئی پی ایڈریسز بلاک کردیئے اعلامیہ کے مطابق غیر قانونی ٹیلی کام ٹریفک میں ملوث 1382 موبائل سمز اور 3160 فون اور دیگر آلات بھی بلاک کئے ۔ پی ٹی اے کے نئے گرے مانیٹرنگ سسٹم نے اکتوبر 2013 میں کام کا آغاز کیا تھا جس کے ذریعے ایسے آئی پیز کو خود کار طریقے سے بلاک کیا جاسکتا ہے جو پی ٹی اے کی وائٹ لسٹ میں شامل نہیں۔ پی ٹی اے کے قائم مقام چیئرمین ڈاکٹر اسماعیل شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں گرے ٹریفک مانیٹرنگ آلات کی تنصیب کے بعد وائٹ لسٹ میں شامل آئی پیز کا جائزہ لیا گیا ۔