پاکستان
11 نومبر ، 2013

ججز نظربندی کیس: پرویزمشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

ججز نظربندی کیس: پرویزمشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

اسلام آباد…اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ججز نظربندی کیس میں سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف کی پیر کوحاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی‘ مستقل استثنیٰ سے متعلق درخواست کی سماعت 26نومبر کوہوگی۔اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج عتیق الرحمان نے ججز نظر بندی کیس کی سماعت کی۔ پرویز مشرف کی عدم حاضری پر گواہوں نے احتجاج کیا۔ کرنل ریٹائرڈ انعام رحیم ایڈووکیٹ نے کہا کہ ملزم ضمانت پر ہے اسے عدالت میں حاضر ہونا چاہیے تھا۔پرویز مشرف کے وکیل الیاس صدیقی نے اپنے موکل کی حاضری سے استثنیٰ کے لئے دائر درخواست دائر کردی۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 26نومبر تک ملتوی کردی۔

مزید خبریں :