14 نومبر ، 2013
لاہور…برصغیر پاک وہند میں جب اور جہاں مرثیہ کا ذکر ہوگا وہاں میر انیس کا نام ضرور آئے گا۔ میر انیس نے مرثیہ نویسی میں جو شہرت پائی وہ کسی اور شاعر کے حصے میں نہیں آئی۔ میر انیس نے کربلا کے درد انگیز واقعات جس طرح پرسوز الفاظ میں بیان کیا ہے وہ صرف انہیں کا خاصہ ہے۔ میر انیس کے لکھے مرثیوں کو ملکہ ترنم نورجہاں نے بھی اپنی آواز دی اور انہیں مزید پرسوز بنادیا۔ واقعہ کربلا کی جذبات نگاری میں میر انیس اپنی طرز کے موجد بھی ہیں اور خاتم بھی۔ ایک بھارتی فلم میں بھی کلام انیس پرسوز انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ میر انیس نے اپنے مرثیوں میں نواسہٴ رسول اور ان کے رفقاء کی لازوال قربانیوں کو شاندار الفاظ میں بھرپورخراج عقیدت پیش کیا ہے۔