پاکستان
20 جنوری ، 2012

کراچی : کے ای ایس سی ملازمین پر پولیس کا لاٹھی چارج، متعدد گرفتار

کراچی : کے ای ایس سی ملازمین پر پولیس کا لاٹھی چارج، متعدد گرفتار

کراچی … کے ای ایس سی ملازمین اور پولیس کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے کے بعد ملازمین کے دھرنے پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا ہے اور متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔ کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کے ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں گورنر ہاوٴس کے سامنے فوارہ چوک پر دھرنا دیا ہوا تھا جس کے باعث کئی گھنٹے سے ٹریفک معطل تھا۔ پولیس کی جانب سے مظاہرین کو ہٹانے پر پولیس اور مظاہرین میں تصادم ہوگیا جس کے بعد پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کرکے انہیں منتشر کردیا اور کئی ملازمین کو حراست میں بھی لے لیا۔ پولیس نے فوارہ چوک کے اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کو بحال کردیا۔

مزید خبریں :