Time 03 فروری ، 2025
پاکستان

ملک سے پنکی، گوگی اور کپتان کی نحوست کا سایہ چھٹ چکا ہے: وزیر اطلاعات

ملک سے پنکی، گوگی اور کپتان کی نحوست کا سایہ چھٹ چکا ہے: وزیر اطلاعات
 ایک وزیراعظم چیزیں بیچتا تھا اور موجودہ وزیراعظم شفافیت سے کام کر رہا ہے: وفاقی وزیر اطلاعات__فوٹو: فائل

لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ ملک سے پنکی، گوگی اور کپتان کی نحوست کا سایہ چھٹ چکا ہے۔

لاہور میں اپنے حلقے میں خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ایک ایسے وزیراعظم کو سزا ہوئی ہے جو تحفے میں ملی گھڑیاں بیچ کر کھاگیا تھا ۔ 

انہوں نے کہا کہ ایک وزیراعظم چیزیں بیچتا تھا اور موجودہ وزیراعظم شفافیت سے کام کررہا ہے، ہم نے عوام سے جو وعدے کیے تھے وہ پورے کررہے ہیں اور یہ اپنے کیے ہوئے کاموں کی سزا ہی بھگت رہے ہیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی ترجمان شیخ وقاص نے عطا تارڑ کی گفتگو پر ردعمل میں کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کرپشن کا نہیں، انصاف کی نیلامی کا مقدمہ ہے، حکومت میں شرم ہوتی تو کیس کو پروپیگنڈے کا وسیلہ نہ بناتے،لوگوں کا ضمیر ہی نہیں خریدتے، جب جب یہ اقتدار پر بٹھائےگئے ملک اور عوام کوغربت اوربھوک نےگھیرا۔

مزید خبریں :