کھیل
25 مارچ ، 2012

ویلنگٹن ٹیسٹ:جنوبی افریقہ 474 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر

 ویلنگٹن ٹیسٹ:جنوبی افریقہ 474 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر

ویلنگٹن… ویلنگٹن ٹیسٹ کے تیسرے روز جنوبی افریقہ نے 474 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی پہلی اننگز ڈکلیئر کر دی، الویرو پیٹرسن اور جے پی ڈومنی نے سنچریاں اسکور کیں۔ مارک گلیسپی نے کیریئر بیسٹ باؤلنگ کی اور 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ نیوزی لینڈ نے کھیل ختم ہونے تک بغیر کسی نقصان کے 65 رنز بنا لئے۔ ڈینیئل فلین 35 اور مارٹن گپٹل 28 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔ اتوار کو ویلنگٹن میں جاری ٹیسٹ کے تیسرے روز جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی ادھوری اننگز 246 رنز دو کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو الویرو پیٹرسن 96 اور جے پی ڈومنی 76 رنز پر کھیل رہے تھے، دونوں بلے بازوں نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور سنچریاں سکور کیں۔ جے پی ڈومنی 103 رنز بنانے کے بعد گلیسپی کا نشانہ بنے۔ الویرو پیٹرسن 156 رنز کی دلکش اننگز کھیلنے کے بعد کرس مارٹن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ اے بی ڈی ولیئرز 38 ، جیک روڈلف 11 ، مارک باؤچر 46 ، ورنن فلینڈر 29 اور ڈیل سٹین بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ 474 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر جنوبی افریقہ کے کپتان گریم اسمتھ نے اننگز ڈکلیئر کر دی۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے مارک گلیسپی سب سے کامیاب باؤلر رہے۔ انہوں نے کیریئر بیسٹ باؤلنگ کی اور 6 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔ کرس مارٹن نے دو اور ڈگ بریسویل نے ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں نیوزی لینڈ نے کھیل ختم ہونے تک بغیر کسی نقصان کے 65 رنز بنا لئے، ڈینیئل فلین 35 اور مارٹن گپٹل 28 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔

مزید خبریں :