پاکستان
25 مارچ ، 2012

پشاور:نصاب میں تبدیلی کیخلاف جماعت اسلامی کا مظاہرہ

پشاور…جماعت اسلامی نے نویں جماعت کے نصاب سے جہاد کے بارے میں مضامین حذف کرنے کے خلاف پشاور میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔جماعت اسلامی کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی شبیر احمد خان کی قیادت میں احتجاجی ریلی مرکز اسلامی سے شروع ہوئی۔ اور رنگ روڈ پل پر اختتام کو پہنچی۔ ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اسلامی مضامین نصاب سے حذف کرنے کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ نویں جماعت کا پرانا نصاب فوری طور پر بحال کیا جائے بصورت دیگر عوام سڑکوں پر نکل آئیں گے۔

مزید خبریں :