پاکستان
25 مارچ ، 2012

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، جون تک 60 لاکھ کارڈز تقسیم کردینگے، فرزانہ راجہ

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، جون تک 60 لاکھ کارڈز تقسیم کردینگے، فرزانہ راجہ

اسلام آباد … بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملک بھر میں 2 لاکھ 72 ہزار افراد میں اسمارٹ کارڈز تقسیم کر دیئے گئے ہیں، پروگرام کی چیئرپرسن فرزانہ راجا کا کہنا ہے کہ جون تک 60 لاکھ خاندانوں میں کارڈز تقسیم کردیئے جائیں گے۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فرزانہ راجا نے بتایا کہ ملک بھر کے 44 اضلاع اور 153 تحصیلوں میں کارڈز تقسیم کئے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت جنوبی ایشیا کے کسی بھی ملک میں پہلی بار غربت شماری کی جارہی ہے اور اب تک 60 لاکھ خاندانوں کو رجسٹر کیا جاچکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انکم سپورٹ پروگرام میں سامنے آنے والی شکایات کے ازالے کیلئے بھی نظام تشکیل دے دیا گیا ہے، جس کے تحت کسی بھی شکایت کا ویب سائٹ اور ٹول فری نمبر کے ذریعے اندراج کرایا جاسکے گا۔

مزید خبریں :