پاکستان
25 مارچ ، 2012

ملتان: ڈاکووٴں کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، شہریوں نے 2 ڈاکو ماردیئے

ملتان: ڈاکووٴں کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، شہریوں نے 2 ڈاکو ماردیئے

ملتان … ملتان میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مبینہ ڈاکووٴں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے، شہریوں نے دونوں ڈاکووٴں کو پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس پر دونوں ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ یہ واقعہ ملتان کے علاقے دنیا پور میں پیش آیا جہاں مبینہ طور پر 2 مسلح ڈاکووٴں نے ایک شہری سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش میں مزاحمت پر ڈاکو وٴں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل مالک یونس گجر جاں بحق ہو گیا جبکہ فائرنگ سے 2افراد ناصر اور نذیر زخمی بھی ہوئے جنہیں نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا, دوسری جانب شہریوں نے دونوں ڈاکووٴں کو پکڑ لیا انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دونوں ڈاکو بھی ہلاک گئے۔ پولیس موقع پر پہنچی تو شہریوں نے ڈاکووٴں کو پولیس کے حوالے کرنے سے انکار کردیا اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی تاہم کچھ دیر بعد پولیس نے دونوں ڈاکووٴں کی لاشیں شہریوں کے قبضے سے لے لیں۔

مزید خبریں :