پاکستان
25 مارچ ، 2012

سسی پلیجو کو قتل کی دھمکی، وزیراعلیٰ سندھ نے نوٹس لے لیا، تحقیقات کا حکم

سسی پلیجو کو قتل کی دھمکی، وزیراعلیٰ سندھ نے نوٹس لے لیا، تحقیقات کا حکم

کراچی … وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے صوبائی وزیر سسی پلیجو کو قتل کی دھمکی کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔ محکمہ اطلاعات سندھ کے اعلامیے کے مطابق صوبائی وزیر سسی پلیجو کو ایک دہشت گرد تنظیم کی جانب سے خط میں قتل کی دھمکی دی گئی ہے اور کراچی چھوڑنے کا کہا گیا ہے۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سسی پلیجو نے دھمکی آمیز خط کے بارے میں وزیراعلیٰ سندھ، اسپیکر سندھ اسمبلی، وفاقی اور صوبائی وزرائے داخلہ کو تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے، جس پر وزیراعلیٰ سندھ سے صوبائی وزیر سسی پلیجو نے ملاقات بھی کی اوروزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

مزید خبریں :